پاکستان اور بھارت مل کر کوشش کریں تو امن کا قیام ممکن ہے، عمر زاخیل وال

پاکستان اور بھارت مل کر کوشش کریں تو امن کا قیام ممکن ہے، عمر زاخیل وال

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مل کر کوشش کریں تو امن کا قیام ممکن ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان سے بہتر کوئی سہولت کار نہیں ہوسکتا،افغانیوں سے زیادہ مخلص کوئی نہیں، ہمارے کردار پر شک نہ کیا جائے،ہمیں نہیں پتہ پاکستان افغانستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟

پاکستان کے تعاون کے بغیر طالبان افغانستان میں واپس قدم نہیں جما سکتے تھے۔جمعرات کوافغانستان میں امن کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان سفیر کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کا تعاون بھی افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم ہے، خطے میں امن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے امن کا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانیوں سے زیادہ مخلص کوئی نہیں، ہمارے کردار پر شک نہ کیا جائے۔افغان سفیر عمر زاخیل وال نے قیام امن کے لیے پاکستان کو سہولت کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت مل کر کوشش کریں تو امن کا قیام ممکن ہے، جبکہ ایران اور سعودی عرب کا تعاون بھی افغانستان میں قیام امن کے لیے اہم ہے۔

ساتھ ہی خطے میں جاری قیام امن کی کوششوں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'امن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے امن کا مطلب سمجھنا ضروری ہے، 2001میں امریکی اتحاد کے سامنے واضح اہداف تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ منظرنامہ دھندلا گیا ہے'۔

انہوں نے سوال کیا کہ 'کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک غلطی تھی؟'ساتھ ہی افغانستان میں قیام امن کے لیے مخلص علاقائی تعاون اور کوششوں پر زور دیتے ہوئے عمر زاخیل وال نے کہا کہ 'امن کے قیام کے لیے بہت سے عوامل شروع کیے گئے ہیں، مگر ان کی افادیت پر کئی سوالیہ نشانات کھڑے ہوتے ہیں'۔

خطے میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر عمر زاخیل وال نے کہا کہ 'داعش خطے میں پروان چڑھتا نیا درندہ ہے، طالبان اور داعش کے درمیان بھی اقتدار کی لڑائی ہے، تاہم طالبان کو چند ممالک کی پس پردہ حمایت حاصل ہے'۔افغانستان کی شورش کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہمیں نہیں پتہ پاکستان افغانستان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟'ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کے تعاون کے بغیر طالبان افغانستان میں واپس قدم نہیں جما سکتے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں