سخت دھوپ میں پرفیوم جلد کیلئے انتہائی نقصان دہ قرار

برمنگھم : ہم میں سے اکثر افراد گرمی میں پسینے کی بو سے بچنے کیلئے جسم کے ان حصوں پر پرفیومز کا استعمال کرتے ہیںجہاں دھوپ براہ راست پڑتی ہے ، لیکن اب شدید گرمی میں آپ کو پرفیوم سے اھتیاط کرنا ہوگا کیونکہ آپ کا پرفیوم تیز دھوپ میں آپ کو جلد کی خطرناک بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے۔

جی ہاں ، بین الاقوامی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب آپ پرفیوم چھڑک کر دھوپ میں نکلتے ہیں تو اس پر براہ راست دھوپ پڑنے کی صورت میں ’پوئیکیلو ڈرما آف سیواٹ‘ نامی جلدی بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔ یہ بیماری جلد پر دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہے، جن میں کھجلی، درد اور شدید جلن ہوتی ہے۔ یہ دھبے دراصل جلد میں خون کی شریانوں کے پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور ان کے نشان ایک مدت تک باقی رہتے ہیں۔ اس تکلیف دہ صورتحال سے بچنے کے لئے جسم کے کسی بھی ایسے حصے پر پرفیوم نہ لگائیں جس پر براہ راست دھوپ پڑنے کا امکان ہو۔