پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ان حالات میں پاکستان جا کر کھیلنا ممکن نہیں, عاطف مشال

پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ان حالات میں پاکستان جا کر کھیلنا ممکن نہیں, عاطف مشال

لاہور: پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ان حالات میں پاکستان جا کر کھیلنا ممکن نہیں ۔پاکستان اگر چاہے تو افغانستان آ کر کھیل سکتا ہے ان خیالات کا اظہار  افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے  کیا ۔ کہتے ہیں  کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات یا کسی بھی تیسرے ملک میں کھیلنا بہتر ہو گا، اس حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تو یہ خواہش ہوگی کہ پاکستان ٹیم افغانستان میں آ کر کھیلے۔کرکٹ ڈپلومیسی سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کے تین چار کھلاڑی پہلے ہی افغان سپر لیگ (شپگیزہ) میں کھیل رہے ہیں۔

دوسری طرف  افغانستان کرکٹ بورڈ  کے سربراہ عاطف مشال نے کہا کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے پر رضا مندی ظاہر کی۔انہوں نے ساتھ یہ بھی کہا کہ   افغان کرکٹ بورڈ اس معاملے میں معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔لیکن یونس خان کا کہنا ہے کہ میری اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے کوئی آفر ہوئی ہے ۔اسٹاربیٹسمین نےبتایا کہ انہیں چند سال پہلے افغانستان کی طرف بیٹنگ کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن کرکٹ کی مصروفیات کے باعث  آفر مسترد کر دی تھی۔ یونس خان اس وقت دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں

اس سے قبل پاکستان کے سپر اسٹار کھلاڑی انضمام الحق، راشد لطیف اور کبیر خان بھی افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔