مسلم لیگ (ن) کے 8 اراکین اسمبلیوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں

مسلم لیگ (ن) کے 8 اراکین اسمبلیوں نے وفاداریاں تبدیل کرلیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد/کوئٹہ : مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اور پنجاب کے 8 اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کرکے پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پنجاب سے مسلم لیگ(ن)کے مزید چار ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ گجرانوالہ سے (ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے ساتھیوں کے ہمراہ بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج جبکہ خانیوال سے ہی(ن)لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان نیازی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیی منور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار پارٹی کا حصہ ہیں اور ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑیں گے: شہباز شریف
 دوسری جانب بلوچستان کے 4 اراکین قومی اسمبلی جام کمال خان، دوستین ڈھومکی، نوابزادہ خالد مگسی اور اقلیتی رکن خلیل جارج نے نئی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں