جلالپوربھٹیاں میں جگہ جگہ پٹرول کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

جلالپوربھٹیاں میں جگہ جگہ پٹرول کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

جلال پوربھٹیاں: شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پٹرول کی شاپس کھل گئیں، غیر قانونی دکانوں پر 100 روپے لیٹر فروخت جاری جس کے ساتھ ساتھ یہ پٹرول کی دکانیں بڑےحادثہ کا باعث بھی  بن سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جلال پوربھٹیاں شہر میں غیر قانونی پٹرول کی فروخت کی جاری ہے اور  جگہ جگہ دکانوں پر بوتلوں میں فروخت کیاجارہا ہے حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 87 روپے فی لیٹر مقرر ہے جو ان دکانوں پر 100 روپے فروخت کیا جارہاہے جس سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسیاں بھی قائم ہیں محلہ عبداللہ نگر مانگٹانوالہ روڈ پر ایک پٹرول کی مشین نصب ہے جسکے پیچھے پلاسٹک کی ٹینکی لگی ہوئی ہیں جوکسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے اہل محلہ نے مطالبہ کیا ہے اس غیر قانونی ایجنسی کو ختم کیا جائے اور خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔