احتساب کے نام پر ہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، طلال چوہدری

احتساب کے نام پر ہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، طلال چوہدری
کیپشن: احتساب کے نام پر پی ٹی آئی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، طلال۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا اسی احتساب کے نام پر (ق) لیگ بنی اور اب اسی احتساب کے نام پر پی ٹی آئی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احتساب کے نام پر اپنی مرضی کے لیڈرز لانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک ایک شمولیت کی چار چار دفعہ خبریں چلاتے ہیں۔ پہلے کہتے ہیں (ن) لیگ سے علیحدہ ہو گئے، بہت بڑی وکٹ گر گئی پھر پتا چلتا ہے خان صاحب کے چھوٹے سے ملاقات اور پھر خان صاحب سے ملاقات پھر چلتا ہے خان صاحب ان کے گھر تشریف لے گئے اور جلسے کے لیے پھر یہی خبر چلتی ہے۔

مزید پڑھیں: 'میرے نزدیک ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ نسل کشی ہے جس پر سوموٹو لینا پڑا'

نواز شریف کے خلاف نیب کے نوٹس پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اگر یہ چیئرمین نیب کی غلطی تھی تو معافی آ جانی چاہیے تھی اگر معافی نہیں آئی تو دانستہ کیا گیا ہے۔ اب چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ؟۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ الیکشن روکے اور الیکشن میں (ن) لیگ کی کامیابی کو بھی نہیں روکا جا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں پنجاب اور وفاق میں حکومتیں بنانے سے روکے۔ ہم الیکشن کی تیاری نہیں نئی حکومت سازی کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں