ڈبلن:پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ آج سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ اس واحد میچ کیلئے تیار کی گئی ٹرافی کی تصاویر سامنے آئیں تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔یہ ٹرافی سادہ مگر انتہائی خوبصورت ہے ۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد اپنی تاریخ میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کیخلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کیخلاف بھی دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 24 مئی جبکہ دوسرا میچ یکم جون کو ہو گا۔