الیکٹرانک ووٹنگ: سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی

الیکٹرانک ووٹنگ: سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست نمٹا دی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹ نکالنے سے متعلق عمران خان کی درخواست نمٹا دی ہے۔ عمران خان کے وکیل کی آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کی استدعا مستردکردی گئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انتخابی فہرستوں سے جعلی ووٹوں کے اخراج سے متعلق عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے حامد خان نے موقف اپنایا انتخابی فہرست پر تصاویر شائع ہو چکی ہیں۔ عدالت ووٹنگ کیلئے الیکٹرانک مشین کا حکم دے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے پہلے تجربہ کیا جانا لازمی ہے۔ الیکشن میں وقت کم رہ گیا ہے۔

الیکشن 2018 کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔عمران خان کے وکیل نے استدعا کی مستقبل کے انتخابات کیلئے عدالت رپورٹ طلب کر لے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس مرحلے پر رپورٹ طلب کی تو کنفیوڑن پیدا ہوگی۔ عدالت نے ووٹر فہرست سے متعلق عمران خان کی درخواست نمٹا دی اور قرار دیا کہ مستقبل میں بوقت ضرورت درخواست دیکر مقدمہ بحال کروایا جا سکتا ہے۔