ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنےکا حکم

ملزم کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنےکا حکم
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کوامریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق 2 ہفتوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کوامریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے، وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے۔جسٹس عامر فاروق نے امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والے عتیق بیگ کے والد کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔


خیال رہے کہ امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان عتیق کے والد نے ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے درخواست دے رکھی تھی۔دوسری جانب وزارت داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کراچکی ہے۔