نہیادھوپیا نے خاموشی سے شادی کر لی

نہیادھوپیا نے خاموشی سے شادی کر لی
کیپشن: فوٹو: انسٹاگرام

ممبئی : نامور بالی ووڈاداکارہ سونم کپور کی شادی کے دوروز بعد ہی اداکارہ و میزبان نیہا دھوپیا بھی پیا دیس سدھار گئیں۔انہوں نے خود اپنے انسٹاگرام پرشادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیہا دھوپیا نیانسٹاگرام پراپنی شادی کے فیصلے کو زندگی کا بہترین فیصلہ قراردیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے بہترین دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہوں۔

54dd2463cc08ea3908758053d2bfc3ea

نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے شوہراداکار انگد بیدی نے بھی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے لکھامیری بہترین دوست اب میری بیوی ہیں، ہیلومسز بیدی۔

0edca15bfa81d9fb87c2eb26e983ab17

بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا دھوپیا نے اپنے دوست اوراداکار انگد بیدی کو جیون ساتھی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ تصویر میں نیہا دھوپیا گلابی رنگ کے لہنگے میں دلہن کے روپ میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر انگد بیدی بھی سفید شیروانی میں کچھ کم نہیں لگ رہے۔