میشا شفیع حمایت نہ ملنے پر مایوس ہو گئیں

میشا شفیع حمایت نہ ملنے پر مایوس ہو گئیں
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: گلوکار علی ظفر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی میشا شفیع نے حمایت نہ ملنے پر شکوے سے بھری شاعری والا پیغام جاری کر دیا۔ گلوکارہ کو برسوں کے یارانے جانے کا غم بھی ستانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق میشا شفیع کو یقین تھا کہ ان کی می ٹو مہم دوسری خواتین کیلئے مثال بنے گی لیکن شوبز انڈسٹری کی طرف سے علی ظفر کی کھل کر حمایت نے گلوکارہ کو مایوسی میں مبتلا کر دیا۔جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹرپر پیغام جاری کیا کہ


”گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے“

95347415b88d318fb5a5880b79659b28


خیا ل رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے "چھنو بوائے" پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا ہے۔ میشا کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے متعدد بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔ دوسری طرف گلوکار و اداکار علی ظفر نے اس الزام پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا ہے۔