پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے دس سال مکمل کریگا ،مریم اور نگزیب

پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے دس سال مکمل کریگا ،مریم اور نگزیب
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پاکستان پہلی بار جمہوری تسلسل کے دس سال مکمل کریگا ،2018ءمیں بھی عوام جمہوری تسلسل جاری رکھنے کیلئے کار کر دگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے ، سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک ہوتا دیکھناچاہتے ہیں۔

پراپرٹی ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوازشریف نے اسلام آباد نیوایئرپورٹ بنانے کا وعدہ کیا تھاجو پورا کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،پاکستان مسلم لیگ ن عوام سے جو وعدہ کرتی ہے،پورا کرکے دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی الیکشن سیل،میڈیا کمیٹی، لیگل ایڈ کمیٹی کے قیام پر بھی غور کیا گیا وزیر اطلاعات نے بتایا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں مرکزی الیکشن سیل کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ،اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل ،منشور کمیٹی کے امور زیر غور ائے۔