وزیر اعظم نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح کر دیا۔ گہرے پانی کی کنٹینر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آ ج کراچی پہنچے تھے۔اپنے اس دورے کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ لینا تھا۔اس دورے کے دوران وزیراعظم این ای ڈی یونیورسٹی کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگرترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کا بھی امکان ہے۔

تاہم اس دورے میں اہم ترین کام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے پاکستان کی پہلی ڈیپ سی کنٹینر پورٹ کا افتتاح ہے۔ اس موقع پر تقریب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر میری ٹائم میر حاصل بزنجو بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔