تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا

تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا
فوٹو: فائل

ڈبلن : پاکستان اور آئرلینڈ کے تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔


ڈبلن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آئرلینڈ کے تاریخی ٹیسٹ میچ کا مایوس کن آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے تاریخی ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔ جبکہ گراونڈ انتظامیہ نے بارش کے باعث پہلا روز منسوخ ہو جانے کے باعث تمام تماشائیوں کو ان کے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈبلن میں پاکستان کیخلاف آئرلینڈ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا رہا ہے۔ اسی باعث ڈبلن کے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد کے موجود ہونے کا امکان تھا۔ تاہم اب بارش کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل منسوخ کردیا گیا ہے۔