شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی
کیپشن: فوٹو: فائل

ملتان : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف میرے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے،ووٹ کو عزت دینا پڑے گی،ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کیخلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے، شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، میں تو شروع سے ہی مسلم لیگ ن میں ہوں، وصیت کی ہے کہ مجھے ن لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔

ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف 70سالہ تاریخ کو بدلنا چاہتے ہیں۔نوازشریف کو کہا تھا کہ کوئی ساتھ ہو نہ ہو، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔گھروالوں کووصیت کی ہے کہ مجھے ن لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔

انہوں نے کہاکہ چند لمحے ادھر ادھر ہوئے تھے آج پھر نوازشریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا موجودہ مرحلہ دشوار گزار ہے۔ جس کی ساڑھے3 حکومتیں گرادی گئیں وہ عوام کےحقوق کیلئے لڑ رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے آج ملتان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے میدان سجایا ہے۔