چین میں پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی نہیں کروائی جارہی ، چین

چین میں پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی نہیں کروائی جارہی ، چین

بیجنگ: پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند ہفتوں میں درجنوں ایسے چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جو پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادیاں کر انہیں چین لے جاتے ہیں ۔

اس حوالے سے  میڈیا پرمتعدد خبریں بھی گردش کر رہی ہیں ، کہ چینی شہری شادی کی آڑ میں انسانی تجارت کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کروانے کے علاوہ ان کے اعضاء بھی نکالے جارہے ہیں ۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادی کی تصدیق ہے تاہم شادی کر کے چین جانے والی لڑکیوں کے جسمانی اعضاء کی خریدو فروخت یا انہیں جسم فروشی کے دھندے پر مجبور کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں من گھڑت ہیں ۔ قانونی طریقے سے سرحد پار شادی کرنے پر چین کا موقف بہت واضح ہے اگر کوئی ادارہ یا کوئی شخص انفرادی طور پ رشادی کی آڑ میں کوئی کرتا ہے تو چین پاکستان کی مکمل حمایت کرے گااور اس پرکارروائی بھی کی جائیگی ۔