راہول گاندھی کی شہریت کے بارے درخواست بھارتی سپریم کورٹ نے خارج کردی

راہول گاندھی کی شہریت کے بارے درخواست بھارتی سپریم کورٹ نے خارج کردی
کیپشن: Rahul GandhiVerified account

نئی دہلی : بھارت میں عام انتخابات کے آخری دو مرحلوں کی پولنگ سے قبل سپریم کورٹ نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی شہریت کے معاملے پر ان کے خلاف دائرکی گئی درخواست کو خارج کر دیا۔

اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ راہول گاندھی برطانوی شہری ہیں لہذا انہیں انتخابات میں حصہ لینے کئے نااہل قرار دیا جائے۔

چیف جسٹس کی سربراہی والے تین رکنی بینچ نے درخواست گزاروں کی عرضی یہ کہہ کر خارج کردی کہ کسی کمپنی میں راہل گاندھی کو محض برطانوی شہری بتانے سے انہیں برطانوی شہری نہیں مانا جا سکتا۔