شادی اسکینڈل، 11 چینی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

شادی اسکینڈل، 11 چینی جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
کیپشن: جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کو 13 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں کر کے چین میں ان سے جسم فروشی کرانے کے الزام میں گرفتار 11 چینی باشندوں کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے نے 11 چینی باشندوں اور دو پاکستانی شہریوں کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے پیش کیا۔

عدالت نے 11 چینی شہریوں کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے جب کہ 2 پاکستانی ملزمان انصر اور شوکت کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزموں کو 13 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

چینی سفارتخانے نے گزشتہ روزہ اپنے ایک بیان میں چینی شہریوں سے شادی کے بعد پاکستانی خواتین سے چین میں زبردستی جسم فروشی اور ان کے اعضاء کی فروخت کی خبروں کو مسترد کر دیا تھا تاہم بیان میں یہ کہا گیا کہ اگر کوئی چینی شہری پاکستان میں جرم کرتا ہے تو چین ان پر کریک ڈاؤن کی حمایت کرتا ہے۔