خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے داد وصول کی، فردوس عاشق اعوان

خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے داد وصول کی، فردوس عاشق اعوان
Image Source: Govt Of Pakistan official Twitter Account

اسلام آباد:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی اور  جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں۔ 


 

تفصیلات کے مطابق، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف نے ہمیشہ بدزبانی کے جوہر دکھا کر نواز شریف سے تھپکی وصول کی، ن لیگ کی پالیسی ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے،یہ لوگ ہمیشہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرتے آئے ہیں۔

 

مشیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کے نے تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں جو کچر ا کیا اس کی بدبو جلد ہی ختم ہو جائے گی،صرف یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں ملک کا خزانہ خالی کر کے ن لیگیوں نے جیبیں بھریں،حکومت نے رمضان کے بابرکت مہینے میں حکومت نے 2 ارب روپے کا  پیکج دے کر عوام کو ریلیف دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ن لیگ حکومت کی جانب سے دی گئی سبسڈی آج سے  بہت کم تھی، ہماری پارلیمانی میٹنگز میں عوامی مسائل کی باتیں ہوتی ہیں ن لیگ کی طرح لطیفہ گوئی نہیں ،76 کروڑ روپے کی سبسڈی صرف ن لیگ کی نا اہلی اور نالائقی سے ضائع ہوتھی۔