پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ ,حکومت عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی، بلاول بھٹو

پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ ,حکومت عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی، بلاول بھٹو
کیپشن: Image Source : Bilawal Bhutto Official Twitter Account

اسلام آباد: بلاول بھٹو نے پاک ایران گیس پروجیکٹ ختم کرنے پر کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی حکومت نے ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجودگیس پائپ لائن پراجیکٹ شروع کیا لیکن حکومت عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت نے ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود ایران سے گیس پائپ لائن پراجیکٹ شروع کیا، لیکن موجودہ  حکومت ایک بار پھر عالمی دباؤ کے آگے جھک گئی ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام قیادت کی کمزوری کی قیمت بھاری گیس بلوں کی مد میں اداکر رہی ہے، پیپلزپارٹی نے منصوبہ اس لیے شروع کیاتھا کہ ہمارے لیے پاکستان مقدم تھا، پیپلزپارٹی نے منصوبہ اس وقت شروع کیاجب عالمی دباؤعروج پرتھا۔

 

چیئرمین بلاول بھٹو حکومت نے عالمی دباؤرگھٹنے ٹیک دیئے،بلاول بھٹو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔