شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ اعتماد میں کمی کا باعث نہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ اعتماد میں کمی کا باعث نہیں : ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ اعتماد میں کمی کا باعث نہیں بنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربہ اعتماد میں کمی کا باعث نہیں بنا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے قلیل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے جوکہ غیرمعمولی بات ہرگز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے نومبر 2017 سے شمالی کورین صدر کے غیر ملکی دوروں کے اختتام تک کوئی میزائل تجربہ نہیں کیا تھا ، اتنے عرصے بعد ایک عام میزائل تجربہ کوئی بری بات نہیں ہے ۔