چین میں پاکستانی سفارتخانے نے 20 پاکستانی لڑکیوں کو وطن واپس بھیج دیا

چین میں پاکستانی سفارتخانے نے 20 پاکستانی لڑکیوں کو وطن واپس بھیج دیا
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : چین میں پاکستانی سفارتخانے نے شادی کر کے چین آنے والی بیس لڑکیوں کو پاکستان واپس بھیج دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ چین میں سکینڈلز سامنے آنے کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے بیس کے قریب پاکستانی لڑکیوں کو چین سے آبائی وطن واپس بھیج دیا ہے ۔

چینی شہریوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ اور چین میں ان کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایات کے بعد پاکستان میں ایف آئی اے کے آپریشن میں دس سے زائد چینی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب چین میں پاکستانی سفارتخانے نے شکایات موصول ہونے کے بعد دس سے زائد پاکستانی لڑکیوں کو وطن واپس بھیج دیا ہے ۔