دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 374 رنز کا ہدف دیدیا

دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کیلئے 374 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricinfo

ساوتھمپٹن : انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو فتح کے لیے 374  رنز کا ہدف دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں حریف کو فتح کے لیے پہاڑ جیسا ٹوٹل دے دیا ، انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 373 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے 98 گیندوں پر 87  سکور کیے جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے ، بریسٹو نے 45 گینوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

جوئے روٹ نے 54 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 40 سکور کیے ، مورگن نے 48 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے ۔

بٹلر سب بلے بازوں میں نمایاں رہے ، انھوں نے صرف 55 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ۔