دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دیدی
image by cricinfo

سائوتھمپٹن: انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے دی ، جارحانہ سنچری سکور کرنے پر بٹلر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 373 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز جیسن روئے نے 98 گیندوں پر 87  سکور کیے جس میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے ، بریسٹو نے 45 گینوں پر 51 رنز کی اننگ کھیلی جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

جوئے روٹ نے 54 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 40 سکور کیے ، مورگن نے 48 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی جس میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے ۔

بٹلر سب بلے بازوں میں نمایاں رہے ، انھوں نے صرف 55 گیندوں پر 110 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 374 رنز بنا سکی ، فخر زمان نے 106 گیندوں پر 138 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں چار چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے ۔

بابر اعظم اور آصف علی نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں ، سرفراز احمد نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، اوپننگ بلے باز امام الحق نے 35 سکور کیے ۔