ایرانی فوج کی فرینڈلی فائرنگ، میزائل حملے میں اپنے 40 فوجی ہلاک کردئیے

ایرانی فوج کی فرینڈلی فائرنگ، میزائل حملے میں اپنے 40 فوجی ہلاک کردئیے

تہران:خلیج عرب میں جاسک کے ساحل کے قریب  مشقوں کے دوران ایرانی جنگی بیڑے سے غلطی سے ایک میزائل فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 ایرانی فوجی جن میں سینئر افسران شامل ہیں ہلاک ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اس وقت پیش آیا جب مشقوں کے دوران ایران کے جنگی بیڑے جماران سے کنارک کشتی کو کروز میزائل سے غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔

میزائل لگنے سے کشتی الٹ گئی اور اس پر سوار کم سے کم 40 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ان میں سے18 فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔اس حملے کی متعدد ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں زخمیوں کی مرہم پٹی کرتے اورانہیں چاہ بہار اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے جمارا جنگی جہاز 2010ءکو پہلی بار سمندرمیں اتارا تھا۔ 95 میٹر طویل اس جہاز پر ، جدید مواصلاتی نظام، وار فیئر سینسر اور ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ پلیٹ فارم بھی موجود ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں ایسی ہی ایک غلطی رواں سال 8 جنوری کو اس وقت ہوئی تھی جب تہران میں پاسداران انقلاب نے ایک یوکرینی مسافر جہاز پر میزائل مار تباہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں اس پر سوار 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔