فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کئی اراکین اور قومی اسمبلی عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ایوان زیریں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہ رہا ہوں،مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔