سندھ حکومت کی اجازت سے کراچی میں کاروباردوبارہ شروع

سندھ حکومت کی اجازت سے کراچی میں کاروباردوبارہ شروع

کراچی: سندھ حکومت کی اجازت سے کراچی میں کاروباردوبارہ شروع کر دیا گیا۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کراچی میں بھی دکانداروں نے مارکیٹوں کے شٹر کھول دئیے۔ کراچی میں آئرن، ٹمبر مارکیٹ سمیت لائٹ ہاؤس نے کام دوبارہ شروع ہو گیا۔کراچی میں ٹمبر سمیت آئرن اسٹیل مارکیٹ میں مال کی لوڈنگ بھی شروع کر دی گئی۔گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی ہفتے کے بجائے پیر سے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ وفاق کے فیصلوں پر سندھ نے 100 فیصدعمل کر رہی ہے۔ جو فیصلے ہم نے کئے دو یا تین دن بعد باقی سب نے بھی وہی کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر اور تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ کچھ چیزیں وفاق کو ہماری پسند نہیں اور کچھ ہمیں وفاق کی لیکن فیصلے متفقہ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرے گی۔ طے ہوا کہ تعمیراتی شعبہ کھولنا ہے لیکن اصول و قواعد کے ساتھ۔ اسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کی بات ہوئی ہم نے پہلے سے کھولی ہوئی ہیں۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی تھی کہ دکانیں فجر سے شام پانچ بجے تک کھلیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو اشیاء خوردونوش کے علاوہ سب بند رہے گا۔ وہ تمام صنعتی ادارے کھولے رہیں گے جو ایس او پیز پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔