وفاقی حکومت نے سندھ سے کیے وعدے پورے نہیں کئے، بلاول بھٹو زرداری کا گلہ

وفاقی حکومت نے سندھ سے کیے وعدے پورے نہیں کئے، بلاول بھٹو زرداری کا گلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ سے جو وعدے کئے، پورے نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا کو بھی سپورٹ نہیں ملی۔


تفصیلات کے مطابق ، بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم مثبت تنقید کرتے ہیں لیکن سندھ میں تحریک انصاف کے نمائندے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عوام کو کنفیوژ کر رہے ہیں۔ وفاق کی طرف سے ہماری ہر کوشش کو انڈر مائن کیا جائے گا تو ہماری کوشیش ناکام ہونگی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں سیاسی پوائنٹ سکورننگ نہیں بلکہ وفاق کا ساتھ چاہیے۔ یہ عالمی کرائسز ہے۔ مانتے ہیں اٹھارویں ترامیم کے بعد صوبوں کو زیادہ وسائل ملے لیکن ہمارا ایک سال کا ہیلتھ بجٹ اس وبا کے لیے کافی نہیں ہوگا۔ کرائسز کے دوران وفاقی حکومت گالی دینے اور کردار کشی کے بجائے مدد کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور حفاظتی سامان کی بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانا ہوگا۔ وفاق کو نیشنل ایمرجینسی میں شانہ بشانہ کھڑا ہونا تھا لیکن جو ہونا چاہیے تھا، ویسے نہیں ہوا۔ آج بھی وفاق سے درخواست ہی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینے کے بجائے اگر کورونا کے خلاف توجہ کرتے تو حالات مختلف ہوتے۔ 90 فیصد بیانات مراد علی شاہ کے خلاف ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان جنگ کی حالت میں لیکن وزیراعظم غائب اور کنفیوژ ہیں۔ افسوس وزیراعظم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔