حکومت کورونا وبا کے تدارک کے لئے روزانہ کی بنیاد پر موثر اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

 حکومت کورونا وبا کے تدارک کے لئے روزانہ کی بنیاد پر موثر اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تدارک کے لئے روزانہ کی بنیاد پر موثر اقدامات کر رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،  اسلام آباد میں کورونا وائرس کی ہیلپ لائن سنٹر 1166 کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے  معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عملے کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طور پر روکا جا سکتا ہے۔ ہیلپ لائن کے ذریعے عوام کو جامع اور موثر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ہیلپ لائن کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔