حافظ آباد میں تمام دیہی مراکز صحت پر ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ،ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا

حافظ آباد میں تمام دیہی مراکز صحت پر ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ،ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا

حافظ آباد۔حکومت پنجاب کی جانب سے جہاں صوبہ بھر میں  کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،اسی سلسلے میں  ضلعی انتظامیہ حافظ آباد اور محکمہ صحت کی جانب سے عوام کی سہولت اور آسانی کے لیے ضلع بھر کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز پر بھی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے ۔


حافظ آباد میں ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا اور محکمہ صحت کا عوامی سہولت کے لیے بڑا اقدام،ضلع بھر کے تمام دیہی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سنٹرز پر بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا کام شروع کر دیا گیا۔پنجاب میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کام ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرز کی سطح پر کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں میں ایک ایک ویکسی نیشن سنٹر تھا جہاں لوگوں کو اپنی ویکسی نیشن کے لیے طویل سفر کرنا پڑتا تھا لیکن اب ضلع کے تمام سات رورل ہیلتھ سنٹرز آر ایچ سیز ونیکے تارڑمجلاپور بھٹیاں،رسول پور تارڑ ،کالیکی ،سکھیکی،کسوکی اور کو لو تارڑ میں ویکسینیشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

تاکہ لوگ طویل سفر کرنے کی بجائے اپنے قریبی رورل ہیلتھ سنٹر پر جا کر اپنی ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ اب ضلع بھر میں ویکسین سنٹرز کی تعداد 9  ہوگئی ہے۔عوام نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اس عوامی سہولت اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔