شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ملی ہے ، شیخ رشید

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ملی ہے ، شیخ رشید
سورس: file photo

اسلام آباد ،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ نیب کی طرف سے ن لیگ کے رہنما شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست ملی ہے ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ  انہیں شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست ملی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے ہم نے  کل وزارت داخلہ میں میٹنگ بلائی ہے، صبح طے کرلیں گے کہ میٹنگ کب ہوگی ، میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ضمانت پر جانے کی اجازت دی تھی لیکن ائر پورٹ حکام نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا تھا ۔