بل گیٹس بھی کورونا کا شکار

 بل گیٹس بھی کورونا کا شکار

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کا بھی کوروناٹیسٹ مثبت آگیا، بل گیٹس نےخودکوقرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مہلک وائرس کےوارجاری ہیں،امریکا میں ایک دن  میں 279 افراد جان سے گئے جبکہ  59 ہزار954 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں  مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس بھی شامل ہیں، انہوں نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے پر خودکوقرنطینہ کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ بل گیٹس  نےرواں برس کے آغاز میں  خبر دار کرتے  ہوئے کہا تھا  کہ کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ان  کا کہنا تھا کہ اس وقت کورونا کے خطرات ڈرامائی طور پر کم ہو گئے ہیں  کیوں کہ  لوگ اس کے متعلق معلومات حاصل کر رہے ہیں،ویکسی نیشن کے بعد بھی عوام میں قوت مدافعت پیدا ہو رہی ہے ۔انہوں نے  مز ید کہا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے ۔ لیکن  اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیش رفت  دنیا کو اس سے لڑنے کیلئے مزید مدد دے گی۔