ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

لاہور: ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔ کراچی، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی  کر دی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک بھر میں آج بھی سورج آگ برسائے گا، معمولات زندگی متاثر درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا۔ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے باعث لوگ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دھوپ  میں نکلنے سے پرہیز کریں  کیونکہ ہیٹ ویو کی وجہ سے گرمی کی شدت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں درجہ حرارت معمول کے مقابلے میں 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا جبکہ اسلام آباد، سندھ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

مصنف کے بارے میں