گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 376 تک پہنچ گئی ہے۔ 
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن کے بعد ملک میں بھر میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 899 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 95 ہزار 220 تک پہنچ چکی ہے۔ 
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار 370 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار 715 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
 اس کے علاوہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 98 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
ملک میں اب تک 13 کروڑ 45 لاکھ 4 ہزار 257 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 22 لاکھ 15 ہزار 848 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں