کراچی: امریکی ڈالر انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.34 روپے کا اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 190 کی تاریخی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کے اضافے کے بعد 191 عشاریہ 50 پیسے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/Sm3ZeEIgfY pic.twitter.com/afuesryKui
— SBP (@StateBank_Pak) May 10, 2022
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 188 عشاریہ 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں 32.46 روپے کا اضافہ ہوا ہےجس سے قرضوں پر 4000 ارب روپے کا دباؤ بڑھ گیا ہے ۔