لاہور میں کالج کی طالبہ اغوا، تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا

 لاہور میں کالج کی طالبہ اغوا، تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں کالج جاتے ہوئے اغوا ہونے والی طالبہ کے والد  کی درخواست پر  تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ سے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو کالج جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تاہم  مغویہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج نہیں کیا،

اغوا ہونیوالی طالبہ کے والد  شفیق کا کہنا ہے کہ میری بیٹی 2 روز قبل گھر سے کالج کیلئے گئی تھی ،  نامعلوم ملزمان نے راستے سے اغوا کیا۔مغویہ کے والد نے مزید بتایا  کہ نامعلوم شخص نے میری بیٹی کے موبائل فون نمبر پر کال کرکے دوستی کرنے کا کہا، انکار پر اغوا کی دھمکی دے دی۔ اسی شخص نے میری بیٹی اغوا کی۔
والد شفیق نے کہا کہ اغوا کاروں سے میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے۔ تھانہ مزنگ میں 9 مئی کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

مصنف کے بارے میں