قاسم سوری نے مسجد نبویﷺ واقعے پر ایف آئی آر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی 

قاسم سوری نے مسجد نبویﷺ واقعے پر ایف آئی آر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مسجد نبوی ﷺواقعے پر ایف آئی آر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق قاسم سوری نے ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ اور نعیم حیدر ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے جبکہ پولیس کو گرفتاری سے بھی روکا جائے۔ 
قاسم سوری کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرے سمیت تمام نامزد ساتھیوں اور پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج شدہ توہین مذہب کے مقدمات کو بھی خارج کیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے ارکان وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تو وہاں مسجد نبویﷺ میں لوگوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔
 اس واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان سمیت مرکزی قائدین کے خلاف مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں