آئندہ عام انتخابات کا اعلان ،لندن سے بڑی خبر آگئی 

آئندہ عام انتخابات کا اعلان ،لندن سے بڑی خبر آگئی 

مانچیسٹر :لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت سے ملاقات کے بعد اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کل اہم پریس کانفرنس کرینگے جس میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے متعلق کوئی اہم اعلان کیا جا سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کی سینئر رہنمائوں کے ساتھ لندن میں اہم ملاقات کے بعد اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کل اہم پریس کانفرنس کرینگے جس میں آئندہ عام انتخابات کا اعلان کیا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پر یس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین بھی موجود ہونگے ،نواز شریف کی طرف سے معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے تیل کی قیمتوں بارے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔