عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست سپریم کورٹ  میں سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف دائر درخواست سپریم کورٹ  میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی اور  سابق وزیراعظم عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابقعدالت عظمیٰ کا  3 رکنی بنچ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دن 2 بجے سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

 ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، گرفتاریاں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، ایسی گرفتاریاں سیاسی انتقام اور امتیازی عمل ہے۔ درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔