پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت نے پٹرول پر سبسڈی نہ دینے کا معاہدہ کیا ہے: آئی ایم ایف

پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حکومت نے پٹرول پر سبسڈی نہ دینے کا معاہدہ کیا ہے: آئی ایم ایف

نیویارک:  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے  کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان مذاکرات کو روکنا چاہتا ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان نے امریکی جریدے بلوم برگ سے بات کرتے ہوے کہا  کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور حکومت نے پٹرول پر سبسڈی نہ دینے کا معاہدہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان مذاکرات کو روکنا چاہتا ہے۔  مذاکرات کا مقصد 2019ء کے نویں جائزے کو مکمل کرنا ہے۔  آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق پروگرام کے تحت 2.6 ارب ڈالرکا قرض باقی ہے، پروگرام جون میں ختم ہو جائے گا۔