پاکستان اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت  نہیں: دفتر خارجہ 

پاکستان اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت  نہیں: دفتر خارجہ 
سورس: file

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی چیلنجز سے اپنے قوانین کے مطابق نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ 

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  کا کہنا ہے پاکستان اپنے  اندرونی چیلنجز سے اپنے قوانین کے مطابق نمٹنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ پاکستان نے ایس سی او میں شرکت کر کے درست فیصلہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات افسوسناک ہیں۔۔مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ وزیر خارجہ نے ایس سی او اجلاس میں ایس سی او فورم کی اہمیت پر زور دیا ۔ 

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں سی پیک کو مذید فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔جبکہ افغان وزیر خارجہ سے پاکستان کو درپیش تمام خطرات پر بات کی گئی۔ پاکستان ایسی کسی دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہیں کرے گاجو پاکستان کے آئین و قانون کی پاسداری نہ کرے۔

مصنف کے بارے میں