ترکیہ انتخابات ،مملکت پارٹی  کے چیئرمین محرم  انجےصدارتی امیدوار سے دستبردار

ترکیہ انتخابات ،مملکت پارٹی  کے چیئرمین محرم  انجےصدارتی امیدوار سے دستبردار

انقرہ:ترکیہ میں انتخابات میں مملکت پارٹی  کے چیئرمین محرم  اِنجے ترکی  صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ۔14 مئی کو ہونے والے انتخابات کی دوڑ کے حوالے سے مملکت پارٹی کے چیئرمین  محرم انجے نے پریس کانفرنس کی اور اس میں انتخابات سے دستبردار ہونے کااعلان کیا۔
انہوں نے پریس کانفرنس  میں کہاکہ  میں بطور امیدوار دستبردار ہوتا ہوں  لیکن میری پارٹی پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی  او رمیں لوگوں سے ووٹ کی اپیل کرتا ہوں ۔صدارتی امیدوار کی دوڑ میں  اب  3تین امیدوار  باقی رہ گئے ہیں۔
رجب طیب اردوان، ملت اتحاد کے  صدارتی  امیدوار، کمال کلیچ دار اولو اور اتا  اتحاد کے صدارتی امیدوار  سینان  اوعان  ایک دوسرے کے  مدمقابل ہیں۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو ترکیہ میں ا نتخابات کا اعلان کیاگیا ہے۔

مصنف کے بارے میں