علاج کے بجائے ڈاکٹرز سڑکوں پر، چوتھے روز بھی دھرنا جاری،عوام پریشان

علاج کے بجائے ڈاکٹرز سڑکوں پر، چوتھے روز بھی دھرنا جاری،عوام پریشان

لاہور: میو ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مال روڈاور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے جس سے شہریوں کوپریشانی کا سامناہے۔

ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں کے احتجاج کے باعث ہسپتالوں میں مریض اور سڑکوں پر عوام رل گئے ہیں۔

علاج کے بجائے احتجاج کرنے والے مسیحاؤں کے آگے لاہور کے شہری بے بس اور لاچار ہوگئے۔ دوا دینے والے ہی لاہور والوں کے لیے وبال جان بن گئےہیں۔