بنگلہ دیش لیگ، آفریدی نے حریف کواسپن جال میں پھنسا لیا

بنگلہ دیش لیگ، آفریدی نے حریف کواسپن جال میں پھنسا لیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے کھلنا ٹائٹینز کو اسپن بولنگ کے جال میں پھنسا لیا، ان کی تباہ کن بولنگ نے یکطرفہ مقابلے میں رنگپور رائیڈرز کو 9 وکٹ سے فتح دلادی،ٹائٹینز کی پوری ٹیم 10.4اوورز میں ایونٹ کے کمترین اسکور 44پر ڈھیر ہوئی،ڈبل فیگر میں پہنچنے والے واحد بیٹسمین شواگتا ہوم نے 12 رنز بنائے، آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،عرفات سنی نے 3 وکٹیں لیں۔رائیڈرز نے ایک وکٹ گنوا کر 8 اوورز میں آسان ہدف حاصل کرلیا،واحد وکٹ جنید خان کے نام رہی۔بی پی ایل کے پانچویں میچ میں کھلنا ٹائٹینزکی آدھی ٹیم 15 رنز تک پویلین واپس لوٹ چکی تھی،شواگتا ہوم نے 12 رنز بناکر کچھ ہمت دکھائی،ان کے بعد نورالعالم نے سب سے زیادہ 8 رنز بنائے، پوری ٹیم 64 بالز پر 44 رنز پر آٹ ہوئی،یہ بی پی ایل کا کمترین مجموعہ ہے،اس سے قبل بریسال بلز 58رنزپر آٹ ہوئی تھی۔ایک مکمل اننگز میں سب سے کم گیندوں کا سامنا کرنے کے معاملے میں ٹائٹینز دنیاکی پانچویں ٹیم بن گئی،اس حوالے سے بنگلہ دیش کی ہی ایک مقامی ٹیم محمڈن 52 بالز پر آوٹ ہوئی تھی۔ایسیکس اور نیدرلینڈز 63، 63 گیندوں پر اوٹ ہوچکے ہیں۔یہ ٹوئنٹی کرکٹ میں چھٹا کم ترین ٹوٹل ہے،سب سے کم 30 رنز پربھارتی ڈومیسٹک ٹیم تریپورہ آٹ ہوئی تھی،نیدرلینڈز سری لنکا کے خلاف 39 رنز پرآوٹ ہوچکا۔ٹائٹینزکے خلاف شاہد آفریدی نے تین اوورز میں 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں جبکہ ایکشن تبدیل کرنے کے بعد کھیل میں لوٹنے والے عرفات سنی نے 2.4 اوورز میں ایک بھی رن دیے بغیر تین کھلاڑیوں کوچلتا کیا۔جواب میں رنگپور رائیڈرز نے8 اوورز میں ایک وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا، واحد وکٹ جنید خان نے محمد شہزاد کا ریٹرن کیچ تھام کر حاصل کی۔پانچویںمرتبہ ایک اننگزمیں چار وکٹیںلینے والے شاہد آفریدی کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔