ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں فیس بک کی جعلی خبروں کا کوئی کردار نہیں: زکر برگ

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں فیس بک کی جعلی خبروں کا کوئی کردار نہیں: زکر برگ

کیلیفورنیا: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں سے ڈونلڈ ٹرمپ کوجیتنے میں  مدد نہیں ملی۔ کیلیفورنیا میں ٹیکنالوجی کانفرنس میں خطاب کرتے زکربرگ کا کہنا ہے اس کا ذمہ دار فیس بک کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ خیال کہ فیس بک پر جعلی خبریں کسی بھی طرح انتخاب پر اثرانداز ہوئی تھی خاصا پاگل پن ہے۔‘ خیال رہے کہ کچھ اعداد و شمار سے یہ امر سامنے آیا تھا کہ کچھ جعلی خبریں فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھی جبکہ ان کی تردید زیادہ شیئر نہیں ہوئی۔ فیس بک کی 'نیوز فیڈ' اس انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے وہ چیز سب سے پہلے دکھائی دیتی ہے جس کے بارے وہ سمجھتی ہے کہ صارفین اس میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔