امیگریشن، ہیلتھ کیئر اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہیں،ٹرمپ

امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کرائوںگا،امریکی نو منتخب صدر کی مختلف رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو

امیگریشن، ہیلتھ کیئر اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد امیگریشن،صحت عامہ اور ٹیکسوں کی شرح کو کم کرناان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات کا ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ امیگریشن، ہیلتھ کیئر اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ان کی اولین ترجیح ہیں۔رپبلکن سینیٹر پال رائن کانگریس میں اہم عہدے پر ہیں اور انتخابی مہم کے دوران انھوں نے ٹرمپ کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پال رائن نے کہا کہ ٹرمپ کو شاندار کامیابی ملی ہے اور اس فتح کو امریکی عوام کی بہتری میں بدل دیا جائے گا۔پال رائن کے ساتھ میڈیا سے مختصر بات چیت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی عوام کے لیے شاندار اقدامات متعارف کروائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی بہت سی ترجیحات ہیں جن سے عوام خوش ہوں گے۔'ہم امیگریشن کے معاملے کو بہت سختی سے لیں گے۔

ہم سرحدوں پر نظر رکھیں گے اور ہم ہیلتھ کیئر کے نظام کا بھی بہت کڑی نظر سے جائزہ لیں گے۔ ہمیں ملازمت کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔'یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر اوباما کے ہیلتھ کیئر کی اصلاحات ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کے بعد امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا بھی اعلان کیا تھاایسے وقت میں جب امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں رپبلکن جماعت کو برتری حاصل ہے، ٹرمپ کی مہم کے دوران اوباما کے ہیلتھ کیئر کا قانون اور ایران اور مغربی دنیا کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرنا قانونی طور پر ان کے لیے ناممکن نہیں ہے۔ادھر ٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی امریکہ آمد روکنے اور ماحولیاتی تبدیلی کم کرنے کے لیے پیرس معاہدے کو ختم کرنے جیسے بیانات کو ویب سائٹس سے ہٹا دیں گے۔