شرجیل میمن کیس'سندھ ہائیکورٹ کا نیب سے جواب طلب، سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی

شرجیل میمن کیس'سندھ ہائیکورٹ کا نیب سے جواب طلب، سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس میں نیب کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔جمعہ کوشرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کو سابق صوبائی وزیر کے ملک واپس آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرجیل میمن ملک واپس آنا چاہتے ہیں، لیکن وفاقی حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کردیا۔دوسری طرف نیب کا موقف ہے کہ شرجیل میمن کیخلاف 5ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔