بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کوئٹہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جس سے تخریبی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے کی جانب سے کارروائی بلوچستان کے علاقے ہوشاب کےعلاقے تنک بازار میں کی گئی۔  کارروائی میں فائرنگ کےتبادلےکےبعد 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

4آر پی جی سیون راکٹ،5 رائفلیں،بارود،آئی ای ڈیز کےعلاوہ 63کلو گرام، حشیش ،مختلف فیوز،مواصلاتی آلات اور دیگر تخریبی مواد بھی قبضےمیں لیاگیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل ایف سے ہے۔