ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا

ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا

لاہور :لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کے احتجاج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی گئی ہے۔ نیو نیوز کے مطابق یہ تحریک التواءاپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی ہے جس میں احتجاج کے باعث 2 ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر زاحتجاج کریں مگر اپنے فرائض سے غفلت نہ برتیں۔

 تحریک التواءمیں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔