کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،3 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،3 دہشت گرد گرفتار

کراچی: منگوپیر میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کے محکمے کی کارروائی کے دوران ملزمان کے  قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

گرفتار کئے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں۔